ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / ملک کے 20 تعلیمی اداروں کو بین الاقوامی معیارات بنائے جائیں گے: صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند

ملک کے 20 تعلیمی اداروں کو بین الاقوامی معیارات بنائے جائیں گے: صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند

Wed, 24 Oct 2018 10:59:11  SO Admin   S.O. News Service

پونے،24؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نےکل پونے میں سمبایوسیس بین الاقوامی یونیورسٹی کی تقسیم اسناد کی 15 ویں تقریب میں کہا کہ ملک میں 20 تعلیمی اداروں کو بین الاقوامی معیارکا بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لئے بڑے فخر کی بات ہے کہ ہندوستان دنیا کے ملکوں کے لئے سیکھنے کا ایک کلیدی مرکزرہا ہے۔ 

تکشیلا سے نالندہ تک برصغیرکی صدیوں پرانی یونیورسٹیاں ایشیا اوراس کے ا ٓگے کے مختلف ملکوں کے طلبا کے لئے سیکھنے کا مرکزرہی ہے۔ ان یونیورسٹیوں میں ایشیا اوردنیا کے دیگر مختلف ملکوں کے طلباعلم سیکھنے کے لئے آتے رہے ہیں۔ جدید دورمیں ہمارے کیمپس بہت سے ملکوں خصوصاً ہمارے پڑوسیوں اور افریقہ کے ملکوں کے با صلاحیت نوجوانوں کے لئے کھلے ہے۔ اوران کا وہاں خیر مقدم ہے۔ افریقہ جہاں سے طلبا ہمارے ان کیمپس میں پڑھنے آتے ہیں۔ ایک ایسا خطہ ہے جس کے ساتھ ہمارے خصوصیرام ناتھ کووند نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ 166 ملکوں کے 46.144 غیرملکی طلبا ہندوستان میں سیکھنے کے اعلی اداروں اور مختلف کالجوں اور یونیورسٹیوں میں پڑھتے ہیں۔ سمبایوسیس اس عمل میں ایک اہم رول ادا کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس بات پر بے حد خوش ہے کہ سمبایوسیس میں 1000 سے زیادہ غیرملکی طلبا تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ ان میں جوآج گریجویشن کررہے ہیں۔ ہندوستان کے علاوہ 33ملکوں کے 329 طلبا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے سمبایوسیس کے کیمپس کا کثیرثقافتی اورکثیرشہری ماحول پیدا ہوا ہے اور یہ ملکوں میں خیرسگالی جذبہ کو فروغ دیتا ہے۔

صدرجمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان میں 903 یونیورسٹیوں اور 39.050 کالجوں کا نیٹ ورک ہے، لیکن اس کے باوجود عالمی سطح کی تعلیم کو حاصل کرنے کے معاملے میں اب بھی کچھ کمیاں رہ گئی ہیں۔اس تناظرمیں حکومت نے اعلی تعلیم کے 20 اداروں کو اہمیت کے اداروں کے طورپرفروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان اداروں کی بھرتیاں کرنے اورنصاب طے کرنے کا اختیاردیا جاسکے۔ تاکہ وہ اعلی سطح کےعالمی معیارتک پہنچ سکیں۔ انہوں نے منتظمین، پروفیسروں، طلبا اورسمبایوسیس سے فارغ التحصیل طلبا سے اپیل کی کہ وہ اپنی یونیورسٹی میں کم سے کم ایک اہمیت کے ادارے کی تعمیر کریں۔


Share: